On this Auspicious occasion of Eid, may Allah bless you and your family with health, wealth, and happiness. Eid Mubarak ❤️

■ اللہ نے قربانی کیوں رکھی
پیغمبر خدا صلی الله عليه وآله وسلم فرماتے ہیں:
"إنَّما جَعَلَ اللَّهُ الأضحي لِشبَعِ مَساكِينِكُم مِنَ اللَّحمِ فَأطعِمُوهُم"
ترجمہ:
الله نے قربانی صرف اس لئے قرار دی تاکہ مساکین گوشت سے سیر ہو سکیں پس قربانی کے گوشت سے انہیں کھلائیں۔
مختصر وضاحت:
ہر عبادت کا کوئی نہ کوئی ہدف اور مقصد ہوتا ہے قربانی بھی انہیں عبادتوں میں سے ایک ہے جو عید الاضحی کے دن اللہ نے حاجیوں پر واجب اور غیر حاجیوں کے لئے مستحب قرار دی ہے۔
قربانی میں غریبوں اور مسکینوں کا بھی حق ہے جس کو رسول اکرم ﷺ نے اس حدیث میں بیان فرمایا ہے۔
ہر مسلمان پر ضروری ہے کہ وہ اپنی قربانی میں غریبوں اور مساکین کو شریک کرے تاکہ قربانی کا اصل مقصد حاصل ہو سکے۔
لہذا ایسا نہ ہو کہ ہماری قربانی کا گوشت صرف ہمارے خاص افراد تک محدود ہو کر نہ رہ جائے اور غریب قربانی کے گوشت سے محروم رہ جائے۔
غریبوں کو قربانی کے گوشت کا سب سے اچھا حصہ دیں اس لئے کہ بہت سے غریب ایسے بھی ہیں جو سال میں صرف عید قربان کے دن ہی گوشت کھاتے ہیں۔