APCA Header

Committee for the Executive Body for the year 2024 of APCA Pakistan (Shaheed Saqi) Pakistan Railways, Karachi

آپ بخوبی سب واقف ہیں کہ ایگزیکیوٹو باڈی٬ یونٹ/سیکٹر ریلوے پاکستان کراچی ڈویزن کی مدت 31 دسمبر 2023 کو ختم ہو رہی ہے اسلئے 5 رکنی کمیٹی محبوب حسین کی سربراہی میں تشکیل دی جاتی ہے- کمٹی میں مسٹر محبوب حسین ٬ مسٹر نیاز حسین خاصخلی٬ مسٹر احسان مگسی٬ مسٹر عبدالعفور عباسی اور مسٹر بدرالدین ابڑو شامل ہیں -
ایپکا پاکستان (شہید ساقی ) یونٹ/سیکٹر٬ ریلوے پاکستان کراچی ڈویزن کی ایگزیکیوٹو باڈی 15-12 نما۔ندگان پر مشتمل ہوگی اور نامینیشن 28 دسمبر 2023 تک وصول کئے جائیں گے- تمام ممبران اور موجودہ باڈی کے تمام عہدیداران کو نامنیشن فارم دینے کا حق ہوگا۔ نامینیشن اور ممبرشپ فارم ONLINE لنک پر کلک کرکے https://apcapkorg.blogspot.com/ بھرنے اور فراہم کردہ فارم پر دینا لازم ہوگا۔ صدر اور جنرل سیکریٹری کیلئے نامینیشن فیس الگ الگ دوہزار دینا ہوگا اور دیگر عہدیدار اپنی عہدے کیلئے فیس 5 سو رویپہ جمع کرانے کے پابند ہونگے ۔ نامینیشن انفرادی یا اجتماعی پینل کی صورت میں دیا جا سکتا ہے – پینل کی صورت میں کم سے کم ایگزیکیوتو باڈی کی مشترکہ فیس 10 ہزار ادا کرنے ہونگے٬ ممبر شپ اور نامینیشن اور فیس و دیگر مسائل کو حل کرنے کا صوابدی اختیار کمیٹی کو ہوگا اور اپیکا پاکستان شہید ساقی٬ پاکستان ریلوے ڈویزن کراچی سیکٹر/ یونٹ کی تشکیل کیلئے اپنی سفارشات تنظیمی مفاد میں 31 دسمبر 2023 کو دینے کے پابند ہونگیں اور موجودہ یونٹ صدر و جنرل سیکریٹری و دیگر اجلاس کرانے اور باڈی کی تشکیل میں اپنا کرادار ادا کریں گے-
ساتھیو ممبرفارم شپ دوبارہ بھرنے کی ضرورت نہیں ہوگی – آن لائین نامینیشن فارم کمیٹی 27 دسمبر 2023 تک دئے جائیں گے نامینشن مشترکہ یا انفرادی قبول کی جائے۔ ایگزیکیوٹو باڈ ی ٬ اپیکا پاکستان (شہید ساقی) پاکستان ریلوے پاکستان کراچی ڈویزن کے مندرجہ ذیل عہدیدار ہونگے۔
صدر (1) سینیئر نائب صدر (3) جونیئر نائب صدر (3) جنرل سیکریٹری(1) ایڈ یشنل جنرل سیکریٹری(1)ڈپٹی جنرل سیکریٹری (1) فنانس سیکریٹری(1) ایڈیشنل فنانس سیکریٹری(1) انفارمیشن سکریٹری(1) آفیس سیکریٹری (1)