APCA Header

Today 24 July 2024 - Extraordinary meeting of APCA Pakistan (Shaheed Saqi) leaders in Karachi

Today 24 July 2024 - Extraordinary meeting of APCA Pakistan (Shaheed Saqi) leaders in Karachi
ایپکا شهید ساقی سندھ کی غیر معمولی بیٹھک صوباٸی صدر مسٹر عابد حسین چانڈیو کی صدارت میں ھوٸی مرکزی رهنماء نیاز حسین خاصخیلی ; ڈویزنل صدر میرپورخاص مظھر علی عباسی ; ڈویزنل صدر کراچی عبدالغفور عباسی ; ریلوے پاکستان کے رهنماء ظفر علی برڑو ; #PDW_Pak شاھنواز کرٹیو ; ملک خورشید; احسان علی مگسی; طاهر بنگش; فتاح سروھی; محمد علی بھٹی ; عابد سومرو; راقم ایم اے بھرگڑی و دیگر نے شرکت کی اس موقعه پر فیصله کیا گیا که أگسٹ 2024 کے دوسرے ھفته میں حیدرأباد میں اجلاس کیا جاۓ گا۔ جس میں التوا میں پڑے مساٸل پر لاٸحه عمل بنانا ; وفاقی طرز پر اپگریڈیشن اور سالوں سے الاٸونس نا بڑھانے جس میں ھاٸوس رینٹ الاٸونس ; کنوینس الاٸونس اور میڈیکل الاٸونس میں اضافه کیلۓ تنخواهوں پر ٹیکس کی کٹوٹی کے خلاف کیوں تنخواه دار محنت کش سب سے زیاده ٹیکسز ادا کرنے کے باوجود تمام سهولتوں محروم اور دوهرے معیار کا شکار هیں
اس موقعه پر ایک بات پر تشویش کا اظهار کیا گیا که ایپکا کے نام پر اتحاد کی خبریں شوشل میڈیا پر چل رهی هیں انکو یه اتحاد مبارک ھو مگر اتحاد کا مقصد مشترکه ملازمین کے مساٸل کا حل ھوتا جو کٸی سالوں سے محکمه فنانس اور دیگر محکمه جات میں رولز کی تشکیل ; غیر فطری طریقه سے پروموشن پر بھاری رقم کی وصولی کو روکنا ھوتا مگر صرف تبادلوں اور مقرریوں پر اتحاد کی اھمیت مستقبل میں کیا ھوگی اس کا انجام الله هی جانتا هے- ماضی کے اتحادوں میں دیکھا گیا که ایک دوسرے کو دوکھه کے سوا کچھ حاصل نهیں ھوا۔
ھماری جدوجھد کا مرکز بلا تفریق ملازمین کے مساٸل کا حل هے اور شھید ساقی کی مشن کو پاۓ تکمیل تک پھنچانا هے جس مقصد کیلۓ تنظیم کے ورکرز اور نماٸندگان اپنا کام جارکھیں ملازمین سے دفاتر میں رشوت کے خلاف اپنا کام جاری رکھیں ممبر سازی کو تیز کیا جاۓ جس طرح ممبر شپ فارم #PWD_Pak کی طرح فارم دۓ جاٸیں ۔

اس بیٹھک سے پهلے دعا فاتحه اور ایصال و ثواب والده ماجده مسٹر عبدالغفور عباسی اور مسٹر عابد حسین چانڈیو کے والد محترم و دیگر تنظیمی ساتھیوں کے عزیز و اقارب کی بخشش و مغفرت کیلۓ سید عابد شاھ نے خصوصی دعا مانگی

ایپکا پاکستان شهید ساقی www.apcapk.com