چلو چلو پارلیامنت ھاؤس اسلام آباد چلو میگا دھرنے میں بھرپور شرکت کرو ھمارے مطالبات
No Image or PDF Available
ھمارے مطالباتج
(1) تنخواہ دار ملازمین کو ٹیکس کٹوتی سے مستشنئ کرار دیا جائے کیوں کہ ہر چیز پر ٹیکس ادا کرتے ہیں. بجلی اور گیس بلوں پر شامل مختلف ٹیکس کے علاوہ , موبائیل پیکیجز اور لوڈ پر بھی ٹیکس ادا کیا جاتا ہے
(2) تنخواہوں میں اضافہ نہیں عدالت عظمئ, صدر مملکت, وزیر اعظم , گورنرز اور وزیر اعلئ اور قومی اسیمبلی اور سیکریٹریٹ کے ملازمین کی طرز پر تمام فیلڈ دفاتر اور محکمہ جات کے ملازمین کی مراعات یکساں منظور کی جائیں کیوں کہ ملک کا سکہ ایک ہے , جھنڈہ ایک ہے آئین مملکت ایک ہے, خوردنی اشیاء اور ادویات تک استعمال کی اشیاء ضروریات ایک جیسی ہیں تو تنخواہوں اور الائونسز میں دوہرہ معیار اور ناانصافی کیوں?
(3) پینشن حق ہے خیرات نہیں ملازمین کا پینشن حق بحال کیا جائے اور تنخواہوں سے پینشن کٹوتی کا فیصلا واپس لیا جاۓ
(4) نجکاری اور ٹھیکیداری اور محکمہ جات کی نیلامی کرپشن ہے اور نیلامی اور محکمہ جات کے خاتمہ سے ھزاروں کی تعداد میں ملازمین کو بیروزگار کیا جاتا ہے اور لاکھوں عوام کا معاشی قتل ہے اسی وجہ سے متاثر ملازمین سڑکوں پر احتجاج کرنے پرمجبور ہیں حالیہ دنوں پاک #PWD کے بندش سے 8000 ھزار سے زیادہ ملازمین سخت مالی مشکلات کا شکار ہیں ھمارا مطالبا ہے کہ پاک #PWD کے تمام ملازمین کو #FWO , #WAPDA #Pakistan_Railway میں ضم کیا جائے
(4) پاکستان ریلوے کی 17100 آسامیوں پر بھرتی کی جائے ریل کو چلانے کیلۓ اسٹاف کی ضرورت ہے اسلۓ خالی آسامیوں کو ختم کرنا بڑی ناانصافی ہوگی اور ادارے کی تباہی کا سبب ہوگا .
(5) اسٹاف ویلفیئر آرگنائیزیشن پشاور میں چھوٹے ملازمین کو 16 گھنٹے ڈیوٹی دینے پر مجبور کیا رہا ہے دفتر انچارج پشاور کے غیر قانونی عمل پر اسکے خلاف سخت ایکشن کیا جائے . ملازمین کو تنگ کرنا بند کیا جائے. جناب سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ حکومت پاکستان سے اپیل اور مطالبا ہے کہ اسٹاف ویلفیئر آرگنائیزیشن پشاور کے ملازمین کی جلد سے جلد داد رسی کی جائے اوراضافی ڈیوٹی کرنے والے تمام ملازمین کو قانون کے مطابق جلد ادائگی کی جائے.
(5) حکومت کئی سالوں سے سول اور فیلڈ محکمہ جات کے ملازمین کو ھائوس رینٹ الائونس , میڈیکل اور کنوینس الائونس میں اضافے نہیں کیا ہے اس میں اضافہ کی اشد ضرورت ہے. ھاؤس ھائرنگ طرز پر فیلڈ و لائین محکمہ جات کے ملازمین کو ھاؤس رینٹ الاؤس دیا جاۓ.
(6) گروپ انشورنس اور بھبود فنڈ کی رقم ملازمین کی تنخواہوں سے ماہانہ کٹوتی کی جاتی ہے اسکی ادائگی میں مرنے کا شرط ختم کرکے ریٹائرمنٹ کے وقت یکمشت رقم ادا کرنے کا قانون جلد منظور کیا جائے.
(7) ادارون اور تعلیمی انسٹیٹوشنز کی نجکاری نامنطور منظور یہ ظالمانہ پالیسی ہے اور شھری علائقہ جات میں قائم اداروں کی زمین پر قبضہ ایک ناکام کوشش ہے.
(8) ملازمین اور پینشنرز دشمن پالیسیوں کو واپس کیا جائے , پینشن کا خاتمہ نہیں کرپشن کا خاتمہ کیا جائے .
آج 3/فروری 2025/کو آنلائین زوم میٹنگ کی گئی جس میں اگیگا کے رہنماء رحمان باجواہ, مرکزی صدر سجاد سرائکی, مرکزی سینیئر نائب نیاز حسین خاصخیلی, صوبائی صدر سندھ عابد حسین چانڈیو, جنرل سیکریٹری عبدالرزاق رند, پشاور سے چیئیرمین سید فصیح الدین , جاوید خان, کوئٹہ سے مجید زہری, کراچی سے ظفر علی برڑو , علی محمد , محمد ایوب, پنجاب فیصل آباد سے صوبائی صدر شھباز چھٹہ , ایم اے بھرگڑی و دیگر نے اصولی طور 10 فروری 2025 کو پارلیامنٹ ھاؤس اسلام آباد کے دھرنے میں بھرپور شرکت کرکے بلا تفریق دھرنے کو کامیاب کیا جائے . کچھ ساتھی واٹس اپ پر رابطہ کیا تھا.
ایپکا پاکستان شہید ساقی کے ورکرز اور نمائندگان اپنے صوبائی صدر اور جنرل سیکریٹری سے رابطہ کریں.
ایپکا شہید ساقی پاکستان www.apcapk.com