APCA Header
آہم خبریں
حيدرآباد: سندھ ایمپلائیز الائنس کے زیر اھتمام کل 17 ستمبر 2025 کو بوائز اسکائوٹ آڈیٹوریم ھال کراچی میں ملازمین تنظیموں کے وکرز کا مطالبات کی منظوری کیلئے ورکرز کنوینشن ہوگا
حيدرآباد: آج 16ستمبر 2025 کو حیدرآۃاد میں ملازمین اتحاد کے زیر اھتمام میگا احتجاج شھباز بلڈ نگ پر ہورہا ہے
لاہور: یاد رہے کہ ملازمین جائز مسائل ایک سال میں التوا میں پڑے ہیں بار بار وعدے خلافی اور مالی مشکلات کی وجہ ملازمین کا احتجاج مجبوری ہے کل اسلئے پی۔ایس کیو سی اے کے دفاتر میں ھڑتال ہوگی
کراچی: چلو چلو حیدرآباد شھباز بلڈنگ چلو سندھ ایمپلائیز الائنس کی قیادت میں ملازمین کے سلگتے مسائل کے حل کیلئے چلو 16/9/2025 بوقت 11 بجہ چلو ۔ ملازمين حقوق کی جنگ ملازمین اتحاد کے سنگ- ملازمین ساتھی بھرپور شرکت کریں- اعجاز بھٹو
حیدرآباد: مسٹر سکندر جتوئی و دیگر ہم خیال مختلف ملازمین تنظیموں کے نمائندگان کی حیدرآباد میں ایک غیرمعمولی بیٹھک ہوئی ٬زیڈ اے شیخ٬ شھریار برکی ٬ روشن مشوری٬ مرزا ظھیر و دیگر نے عھد کیا کہ سندھ ایمپلائیز الائنس کی احتجاج وکنویشن کی غیرمشروط حمایت جاری رکھی جائے گی
میرپور خاص: میرپور خاص میں سندھ ایمپلائیز الائنس کے زیر احتمام 15 ستمبر 2025 کو احتجاج ہوگا جس میں ایپکا شھید ساقی کے صوبائی چیئرمین، جنرل سیکریٹری، ڈویژنل صدر کی قیادت میں ورکرز بھرپور شرکت کریں گے۔
جام شور: جام شور، کوٹری اور حیدرآباد کے مضافات میں تیز ہوا کے ساتھ گجگوڑ اور بارش لوگ اللہ سے رحم طلب کررہے ہیں۔ ڈگری آبادیوں کے نشیبی علاقے اور روڈوں پر پانی
لاڑکانہ: ملازمین پینشن کتوتی اور مطالبات کی عدم منظوری پر سندھ حکومت کے خلاف عم اور عصے کی لھر میں اضافہ ہورہا ہے- سندھ ایمپلائیز الائنس میں شامل تنظیمی رہنما ہر سطح پر جدوجھد کو کامیاب کرنے کوششوں میں مصروف ہیں
لاڑکانہ: لاڑکانہ میں ملازمین اتحاد سندھ ایمپلائیز الائنس کی چھتری تلے احتجاج ریلی اور ورکرز کنوینشن میں ملازمین کی بھرپور شرکت حوصلہ افزا نتائج کی طرف ایک بڑا قدم ہے- ملازمین کے ساتھ ہونے والی ناانصافی اور معاشی قتل کے خلاف ملازمین سراپہ احتجاج ہیں
کراچی: جناب وزیر اعظم و دیگر کو خطوط برائے احکامات جنرل مینیجر پاکستان ریلوے لاہور و دیگر اعلئ افسران کہ ریٹائرڈ ملازمین اور فوتی ملازمین کے ورثاء کو کمیوٹیشن اور گریجوئٹی اور دیگر واجبات کی ادائگی اور تمام کورس پاس دفتری و ٹیکنیکل ملازمین کو پروموشن دئے جائیں
For Membership

پاکستان ریلوے کے ریٹائرڈ ملازمین کی ادائگیاں ناہونے کی وجہ سے ریٹائرڈ ملازمین اور فوتی ملازمین کے ورثا میں سخت بیچینی ہے

پاکستان ریلوے کے ریٹائرڈ  ملازمین کی ادائگیاں ناہونے کی  وجہ سے ریٹائرڈ  ملازمین اور فوتی ملازمین کے ورثا میں سخت بیچینی ہے
وزیر اعظم پاکستان ٬ وفاقی وزیر پاکستان ریلوے محمد حنیف عباسی٬ چیئرمین پاکستان ریلوے٬ جنرل مینیجر پاکستان ریلوے لاہور اور تمام ڈویزنل سپرنٹینڈنٹ پاکستان ریلوے اور دیگر اعلئ افسران سے مطالبا کرتے ہیں کہ پاکستان ریلوے اس وقت خسارے میں نہیں ہے اور بہتر آمدن کی بچت میں ہے مگر ریٹائرڈ اور فوتی ملازمین کی کمیوٹیشن / گریجوئٹی اور دیگر ادائگی سال 2022 سے بند کیوں ہیں اور ادائگیاں کیوں نہیں ہورہی ہے؟
پاکستان ریلوے کے ریٹائرڈ ملازمین کی ادائگیاں ناہونے کی وجہ سے ریٹائرڈ ملازمین اور فوتی ملازمین کے ورثا میں سخت بیچینی ہے ہم اپیل کرتے ہیں کہ جلد ادائگی کے احکامات دئے جائیں - ادائگیوں کا اختیار پہلے کی طرح جنرل مینیجر پاکستان ریلوے لاہور کو جلد دیا جائے اور ملازمین کی بقایہ جات حق ہے کوئی خیرات نہیں -
ایک طرف ریٹائرڈ اور فوتی ملازمین کو مالی بحران میں دھکیلا گیا ہے اور ادائگیاں وقت پر نا کرنے سے مہنگائی اور روپپہ کی گراوٹ سے ملازمین نا اپنا گھر بنا سکے اور نا خرید کر سکے جو گھر سال 2022 میں خریدا یا بنایا جاتا اس پر اس وقت تین گنا زیادہ اخراجات لگے ہیں یہ ملازمین کے ساتھ بڑی ناانصافی ہے-
انشاءالله اس معاملہ پر تفصیلی خط لکھا جائے گا اور ملازمین کی نمائندگان اور ریلوے کی تنطیمی ارکان سے مزید تفصیل حاصل کررہے ہیں
ایپکا پاکستان (شھید ساقی) [www.apcapk.com](https://www.apcapk.com)