Press Release of Government of Sindh Regarding Demands of Employees
📢 •[اہم]• سندھ حکومت نے پنشن اصلاحات سے متعلق نوٹیفکیشنز کو زیرِ التواء قرار دیا
چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر سندھ کابینہ نے محکمہ خزانہ کے پنشن اصلاحات سے متعلق نوٹیفکیشنز کو زیرِ التواء رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ اقدام سرکاری ملازمین کی مختلف تنظیموں، بالخصوص سندھ ایمپلائز الائنس (SEA) کے مطالبات کے تناظر میں کیا گیا ہے۔
سرکاری اعلامیے کے مطابق درج ذیل نوٹیفکیشنز کو ان کی اجرا کی تاریخ سے زیرِ التواء رکھا گیا ہے:
i. ایف ڈی (SR-III) 3-230/2013-2022 مورخہ 31 جولائی 2025
ii. ایف ڈی (SR-III) 3-2962/2025 مورخہ 6 اگست 2025
iii. ایف ڈی (SR-III) 3-2962/2025 مورخہ 18 اگست 2025
کابینہ نے چیف سیکریٹری سندھ کو ہدایت دی ہے کہ وہ متعلقہ محکموں کے افسران اور سندھ ایمپلائز الائنس (SEA) کے نمائندوں پر مشتمل ایک کمیٹی تشکیل دیں، جو سرکاری ملازمین کے مطالبات کا جائزہ لے کر سفارشات پیش کرے۔ سیکریٹری خزانہ کو کابینہ کے سامنے تفصیلی تجاویز پیش کرنے کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔
مزید برآں، کابینہ نے بینولینٹ فنڈ کے ادائیگی نظام کو ازسرِ نو ترتیب دینے کے اصولی فیصلے کی منظوری دی ہے تاکہ اس کی ادائیگی جی پی فنڈ کی طرز پر ریٹائرمنٹ کے وقت کی جا سکے۔ اس حوالے سے مالی اثرات سمیت ایک رپورٹ آئندہ کابینہ اجلاس میں سیکریٹری جنرل ایڈمنسٹریشن کی جانب سے پیش کی جائے گی۔
کابینہ نے گروپ انشورنس سے متعلق سرکاری ملازمین کے مطالبات پر غور کرنے اور ممکنہ مالی اثرات کے ساتھ آئندہ اجلاس میں سفارشات پیش کرنے کی ہدایت بھی دی ہے