APCA Header
آہم خبریں
حیدرآباد: سندھ حکومت نے سرکاری ملازمین کے اسکیل روائیز کرنے٬ 7 فیصد ایڈھاک الائونس٬ اسپیشل کنوینس الائونس اور 50 فیصد سرکاری ملازمین کے موجودہ کنوینس الائونس میں اضافہ٬ کم سے کم تنخواہ 4300 رویپہ دینے کیئے گریڈ 1 تا 2 کے ملازمین کو الائونس دینے کے الک الگ نوٹیفکیش
کراچی: وفاقي حکومت وزارت خزانہ نے ملازمین کے نئے پے اسکیل روائیز 2026 جاری کرنے بعد سندھ بلوچستان٬پنجاب ٬ خیبرپختونخواہ اور بلوچستان حکومت نے الگ الگ اپنے صوبائی ملازمین کو رلیف دینے کے نوٹیفکیشن جاری کئے مگر دوبارہ ڈ سپیئرٹی رڈ کشن نہیں دیا ہے
اسلام آباد: وفاقی حکٗومت وزارت خزانہ نے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے٬ اسکیل روائیز ٬ کنوینس الائونس میں %50 فيصد اضافہ اور %15 فیصد ڈ سپیئرٹی رڈ کشن الائونس کے الگ الگ نوٹیفیکشن جاری کردئے گئے ہیں ٬ ملک بھر کے ملازمین کو شدید انتظار تھا
حیدرآباد: تنخواہوں میں اضافہ اور اسکیل روائیز 2026 کا وفاقی نوٹیفکیشن جاری ہونے کے بعد صوبائی حکومتیں اپنے اپنے صوبے کا نوٹیفکیشن کریں گے
حیدرآباد: گسٹا سندھ. کے اتنخاب 2026 میں اتحاد پینل کے مسٹر اعجاز حسین اعوان اور مسٹر منظور احمد و دیگر نمائندگان کو الیکشن میں کامیابی پر مبارک باد پیش کرتے ہیں ایپکا پاکستام (شہید ساقی)
کراچی: سندھ کے ملازمین اپنے مشترکہ۔مفاد۔اور۔مطالبات کی منظوری کیلئے عملی۔جدوجھد میں بھرپور۔شرکت۔کریں- بلا جدوجھد کے کچھ نہیں ملنا ہے
حیدرآباد: "*رشوت، سفارش اور اقربا پروری کا خاتمہ — مضبوط پاکستان کی ضمانت*" پیغام یہ ہے کہ یہ خرابیاں معاشرے، اداروں اور معیشت کو کمزور کر رہی ہیں، لہٰذا ان کے خلاف عملی اقدامات ضروری ہیں۔- ایپکا شہید ساقی
Karachi: Our Message! Strong Employees • Strong Institutions • Strong Pakistan Equal Rights • Fair Salaries • Dignity for Every Employee One Grade • One Standard • One Compensation System Justice for Employees is Justice for Society
Karachi: Our Message! Strong Employees • Strong Institutions • Strong Pakistan Equal Rights • Fair Salaries • Dignity for Every Employee One Grade • One Standard • One Compensation System Justice for Employees is Justice for Society
لاہور: آج ۳ جولائی ۲۰۲۶ کو اگيگا کے لاہور میں اجلاس کے بعد ۲۲ جولائی ۲۰۲۶ سے پنجاب بہر ملازمین کی مرحلہ وار تحریک شروع ہوگی٬ تعلیمی بائکات٬ قلم چھوڑ ہڑتال٬ دفاتر کی تالا بندی اور پریس کلب اور ڈ پٹی کمشنرز کے دفاتر کے سامنے احتجاجی مظاہرے ہونگے- رحمان باجواہ
For Membership

مطالبات منظوری کیلئے ہر سطح پر پیش

مطالبات منظوری کیلئے ہر سطح پر پیش
آداب عرض ہے۔ ملازم اتحاد سندھ اور ایپکا پاکستان شہید ساقی، سندھ بھر کے گریڈ 1 تا 22 کے لاکھوں سرکاری ملازمین کی نمائندہ تنظیم ہونے کے ناطے، آپ کی خدمت میں انتہائی احترام سے عرض گزار ہے کہ سرکاری ملازمین کے التوا میں پڑے جائز حقوق کے حل کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں۔ وفاق اور دیگر صوبوں کی طرز پر مراعات نہ دینا آئین پاکستان کے آرٹیکل 25 "مساوات کے حق" کی صریح خلاف ورزی ہے۔ ایک ہی گریڈ، ایک ہی کوالیفیکیشن، ایک ہی ڈیوٹی- مگر مراعات میں تفریق، یہ سندھ کے ملازمین کے ساتھ کھلا استحصال ہے۔ياد رہے کہ 21/5/2026 کو سندھ کی ملازمین نمائندہ تنظیموں کا اجلاس ہوا تہا-
ملازم اتحاد سندھ کے 10 نکاتی چارٹر آف ڈیمانڈ بجٹ2026-27 میں منظور کئے جائیں:
1. نجکاری بند کرو: سندھ کے تعلیمی اداروں کی نجکاری کا عمل فوری روکا جائے۔
2. گروپ انشورنس یکمشت: "مرنے کی شرط" ختم کر کے ریٹائرمنٹ پر گروپ انشورنس + بہبود فنڈ کی رقم یکمشت ادا کی جائے۔ حکومت سندھ کو سالانہ 3 سے 6 ارب کی بچت ہو رہی ہے، وہ ملازمین کو واپس دیا جائے
3. ڈسپیرٹی الاؤنس: وفاقی طرز پر 30% ڈسپیرٹی ریڈکشن الاؤنس دیا جائے تاکہ وفاقی و صوبائی ملازمین کی تنخواہوں کا فرق ختم ہو۔
4. ایڈھاک ضم + اسکیل 2026: تمام ایڈھاک تنخواہ میں ضم کرکے ملازمین کے لئے مستقل طور پر "ریوائزڈ پے اسکیل 2026" لاگو کرنے کی وفاق کو شفارس کی جائے۔
5. پینشن بحال: پینشن ختم کرنے کی بجائے کرپشن ختم کی جائے۔ پرانے پینشن رولز بحال کر کے تمام ملازمین کو پینشن کا حق دیا جائے۔
6. پینشن کنٹری بیوشن ختم: نئے ملازمین کی تنخواہ سے پینشن کنٹری بیوشن کی کٹوتی فوری ختم کی جائے۔
7. کلاس IV ٹائم اسکیل: سندھ بھر کے کلاس IV ملازمین کو سیکریٹریٹ طرز پر ٹائم اسکیل دیا جائے۔
8. گریڈ 1-17 ٹائم اسکیل: وفاق کی طرز پر 2023 سے گریڈ 1 تا 17 کے تمام ٹیکنیکل، نان ٹیکنیکل ملازمین کو ایک مرتبہ ٹائم اسکیل دیا جائے۔
9. ہاؤس رینٹ/ہائرنگ میں برابری: سیکریٹریٹ اور ہائی کورٹ طرز پر تمام ملازمین کو "ہاؤس ہائرنگ چارٹ" یا مساوی ہاؤس رینٹ الاؤنس دیا جائے۔ "ملک ایک، قانون ایک" کے تحت تفریق ختم کی جائے۔
10. الاؤنسز میں 200% اضافہ + ٹیکس استثنیٰ: یوٹیلیٹی الاؤنس سیکریٹریٹ/عدلیہ طرز پر دیا جائے۔ میڈیکل اور کنوینس الاؤنس مہنگائی کے تناسب سے بڑھایا جائے۔ سول ملازمین کو انکم ٹیکس اور پروفیشنل ٹیکس کٹوتی سے مکمل استثنیٰ دیا جائے۔ ملازمين کی تنخواہیں ٹیکس فری دی جائیں -
ڈیڈ لائن و اپیل: جناب عالی، ہم احتجاج نہیں چاہتے۔ احتجاج ہماری مجبوری ہے۔ ہم پرامید ہیں کہ آپ سندھ کے ملازمین کی قربانیوں کو مدنظر رکھتے ہوئے 7 جون 2026 تک دوبارہ کمیٹی تشکیل دے کر مسائل کے حل کا نوٹیفکیشن جاری کریں گے۔ بصورتِ دیگر 8 جون 2026 بروز اتوار کراچی میں پرامن احتجاجی دھرنا دینا ہماری مجبوری ہوگی۔ 2 جون 2026 کو ملازم اتحاد سندھ کے تمام قائدین کی اہم بیٹھک حیدرآباد میں ہورہی گے جس میں ہمارے مرکزی صدر بھی شرکت کریںگے- ہم امید کرتے ہیں کہ آپ فوری نوٹس لے کر ملازم اتحاد سندھ کی قیادت سے اہم مطالبات میں پیش رفت کیلئے مذاکرات کا آغاز کریں گے تاکہ سندھ کے ملازمین کو ان کا آئینی حق مل سکے۔ العارض
ایم اے بھرگڑی
مرکزی وائیس چیئرمین ٬ ایپکا پاکستان شہید ساقی
موبائل: 03003049882ویب: www.apcapk.com