APCA Header
آہم خبریں
حیدرآباد: سندھ حکومت نے سرکاری ملازمین کے اسکیل روائیز کرنے٬ 7 فیصد ایڈھاک الائونس٬ اسپیشل کنوینس الائونس اور 50 فیصد سرکاری ملازمین کے موجودہ کنوینس الائونس میں اضافہ٬ کم سے کم تنخواہ 4300 رویپہ دینے کیئے گریڈ 1 تا 2 کے ملازمین کو الائونس دینے کے الک الگ نوٹیفکیش
کراچی: وفاقي حکومت وزارت خزانہ نے ملازمین کے نئے پے اسکیل روائیز 2026 جاری کرنے بعد سندھ بلوچستان٬پنجاب ٬ خیبرپختونخواہ اور بلوچستان حکومت نے الگ الگ اپنے صوبائی ملازمین کو رلیف دینے کے نوٹیفکیشن جاری کئے مگر دوبارہ ڈ سپیئرٹی رڈ کشن نہیں دیا ہے
اسلام آباد: وفاقی حکٗومت وزارت خزانہ نے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے٬ اسکیل روائیز ٬ کنوینس الائونس میں %50 فيصد اضافہ اور %15 فیصد ڈ سپیئرٹی رڈ کشن الائونس کے الگ الگ نوٹیفیکشن جاری کردئے گئے ہیں ٬ ملک بھر کے ملازمین کو شدید انتظار تھا
حیدرآباد: تنخواہوں میں اضافہ اور اسکیل روائیز 2026 کا وفاقی نوٹیفکیشن جاری ہونے کے بعد صوبائی حکومتیں اپنے اپنے صوبے کا نوٹیفکیشن کریں گے
حیدرآباد: گسٹا سندھ. کے اتنخاب 2026 میں اتحاد پینل کے مسٹر اعجاز حسین اعوان اور مسٹر منظور احمد و دیگر نمائندگان کو الیکشن میں کامیابی پر مبارک باد پیش کرتے ہیں ایپکا پاکستام (شہید ساقی)
کراچی: سندھ کے ملازمین اپنے مشترکہ۔مفاد۔اور۔مطالبات کی منظوری کیلئے عملی۔جدوجھد میں بھرپور۔شرکت۔کریں- بلا جدوجھد کے کچھ نہیں ملنا ہے
حیدرآباد: "*رشوت، سفارش اور اقربا پروری کا خاتمہ — مضبوط پاکستان کی ضمانت*" پیغام یہ ہے کہ یہ خرابیاں معاشرے، اداروں اور معیشت کو کمزور کر رہی ہیں، لہٰذا ان کے خلاف عملی اقدامات ضروری ہیں۔- ایپکا شہید ساقی
Karachi: Our Message! Strong Employees • Strong Institutions • Strong Pakistan Equal Rights • Fair Salaries • Dignity for Every Employee One Grade • One Standard • One Compensation System Justice for Employees is Justice for Society
Karachi: Our Message! Strong Employees • Strong Institutions • Strong Pakistan Equal Rights • Fair Salaries • Dignity for Every Employee One Grade • One Standard • One Compensation System Justice for Employees is Justice for Society
لاہور: آج ۳ جولائی ۲۰۲۶ کو اگيگا کے لاہور میں اجلاس کے بعد ۲۲ جولائی ۲۰۲۶ سے پنجاب بہر ملازمین کی مرحلہ وار تحریک شروع ہوگی٬ تعلیمی بائکات٬ قلم چھوڑ ہڑتال٬ دفاتر کی تالا بندی اور پریس کلب اور ڈ پٹی کمشنرز کے دفاتر کے سامنے احتجاجی مظاہرے ہونگے- رحمان باجواہ
For Membership

سندھ کے سرکاری ملازمین کے آئینی، قانونی اور معاشی حقوق کے تحفظ اور 11 نکاتی چارٹر آف ڈیمانڈز کی منظوری بابت

سندھ کے سرکاری ملازمین کے آئینی، قانونی اور معاشی حقوق کے تحفظ اور 11 نکاتی چارٹر آف ڈیمانڈز کی منظوری بابت
ہم، ایپکا پاکستان (شہید ساقی گروپ) اور ملازم اتحاد سندھ کی جانب سے صوبہ سندھ کے چھ لاکھ سے زائد سرکاری ملازمین کی نمائندگی کرتے ہوئے آپ کی خدمت میں یہ گزارش پیش کرتے ہیں کہ موجودہ شدید مہنگائی، بڑھتے ہوئے معاشی دباؤ اور وفاقی و صوبائی ملازمین کے درمیان بڑھتی ہوئی مراعاتی تفریق نے سندھ کے سرکاری ملازمین کو شدید مشکلات سے دوچار کر دیا ہے۔

ہم احتجاج اور محاذ آرائی کے قائل نہیں، لیکن جب جائز آئینی حقوق مسلسل نظر انداز ہوں تو خاموشی بھی ناانصافی کے مترادف بن جاتی ہے۔

آئینِ پاکستان کا آرٹیکل 25 تمام شہریوں کو مساوات اور یکساں سلوک کی ضمانت دیتا ہے۔ جب ملک ایک ہے، قانون ایک ہے اور سرکاری ملازمین ایک ہی ریاست کی خدمت انجام دے رہے ہیں تو مراعات اور تنخواہوں میں امتیازی فرق کسی صورت انصاف کے تقاضوں سے مطابقت نہیں رکھتا۔
مطالبہ نمبر 1
وفاقی طرز پر ڈسپیرٹی ریڈکشن الاؤنس (DRA) اور 52 تا 55 فیصد ریلیف
وفاقی حکومت اپنے ملازمین کو درج ذیل ڈسپیرٹی ریڈکشن الاؤنس (DRA) دے چکی ہے:
- یکم جولائی 2021ء : 25 فیصد
- یکم مارچ 2022ء : 15 فیصد
- یکم جولائی 2025ء : 30 فیصد
- مجوزہ مالی سال 2026-27 : 15 فیصد
کل وفاقی ریلیف = 85 فیصد

جبکہ سندھ حکومت کی جانب سے Differential Allowance کی مد میں:
- گریڈ 1 تا 15 = 34.35 فیصد
- گریڈ 16 تا 22 = 31.70 فیصد

اس طرح:
- گریڈ 1 تا 15 کے ملازمین کو وفاق کے مقابلے میں 50.65 فیصد کم ریلیف ملا۔
- گریڈ 16 تا 22 کے ملازمین کو وفاق کے مقابلے میں 53.30 فیصد کم ریلیف ملا۔
لہٰذا سندھ حکومت وفاقی طرز پر DRA 2025 (30 فیصد) اور DRA 2026 (15 فیصد) منظور کرتے ہوئے سندھ کے تمام ملازمین کو کم از کم 52 تا 55 فیصد مجموعی ریلیف فراہم کرے تاکہ صوبائی اور وفاقی ملازمین کے درمیان موجود معاشی تفریق کا خاتمہ ہو سکے۔

مطالبہ نمبر 2
ریٹائرمنٹ پر گروپ انشورنس اور بہبود فنڈ کی رقم بلوچستان طرز پر یکمشت ادا کی جائے اور "مرنے کی شرط" کا خاتمہ کیا جائے۔

مطالبہ نمبر 3
تمام ایڈہاک ریلیف ضم کرکے ریوائزڈ پے اسکیل 2026 نافذ کیا جائے۔

مطالبہ نمبر 4
جولائی 2024 کے بعد نافذ کردہ پنشن قوانین واپس لے کر پرانا پنشن فارمولا بحال کیا جائے اور پنشن کنٹری بیوشن کی کٹوتی ختم کی جائے۔

مطالبہ نمبر 5
تنخواہوں میں 55 فیصد اضافہ اور کم از کم اجرت

مالی سال 2026-27 میں تمام سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں کم از کم 55 فیصد اضافہ کیا جائے اور کم از کم اجرت 50,000 روپے ماہانہ مقرر کی جائے۔

مطالبہ نمبر 6
صوبہ سندھ کے تعلیمی، صحت اور دیگر سرکاری اداروں کی نجکاری فوری طور پر بند کی جائے۔

مطالبہ نمبر 7
گریڈ 1 تا 4 کے کلاس فور ملازمین کو سیکریٹریٹ طرز پر ٹائم اسکیل دیا جائے اور 15 فروری 2019 کی منظور شدہ سمری پر عملدرآمد کیا جائے۔

مطالبہ نمبر 8
گریڈ 1 تا 17 کے تمام دفتری، ٹیکنیکل اور نان ٹیکنیکل ملازمین کو وفاقی طرز پر ٹائم اسکیل دیا جائے۔

مطالبہ نمبر 9
ہاؤس ہائرنگ، ہاؤس رینٹ، میڈیکل اور کنوینس الاؤنس میں مکمل مساوات قائم کی جائے اور سیکریٹریٹ و لائن ڈیپارٹمنٹ کے ملازمین کے درمیان تفریق ختم کی جائے۔

مطالبہ نمبر 10
میڈیکل، کنوینس اور یوٹیلیٹی الاؤنسز میں 200 فیصد اضافہ کیا جائے اور تمام سرکاری ملازمین کو انکم ٹیکس و پروفیشنل ٹیکس سے استثنیٰ دیا جائے۔

مطالبہ نمبر 11
سندھ کے پرائمری اساتذہ کے لیے واضح سروس اسٹرکچر منظور کیا جائے اور لوکل گورنمنٹ ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی بینکنگ چینل کے ذریعے یقینی بنائی جائے۔

گزارش

محترم وزیراعلیٰ سندھ!
سندھ کے سرکاری ملازمین صوبے کی انتظامی، تعلیمی، طبی اور ترقیاتی مشینری کا بنیادی ستون ہیں۔ ان کے مسائل کا حل دراصل عوامی خدمت کے نظام کو مضبوط بنانا ہے۔ ہم امید کرتے ہیں کہ آپ سندھ کابینہ کے ذریعے ان جائز، آئینی اور قانونی مطالبات کی منظوری دے کر لاکھوں ملازمین اور ان کے اہل خانہ میں پائی جانے والی بے چینی کا خاتمہ کریں گے۔
یہ حق ہے، خیرات نہیں
ایک ملک، ایک قانون، ایک گریڈ، ایک مساوی ریلیف

والسلام

ایم۔ اے۔ بھرگڑی
مرکزی وائس چیئرمین
ایپکا پاکستان (شہید ساقی
ملازم اتحاد سندھ
موبائل: 03003049882
ویب سائٹ: www.apcapk.com